ڈھاڈر(نامہ نگار) نومنتخب کونسلر میر زاہدجتوئی، میر نصراللہ جتوئی،قبائلی رہنماء میر محمد حسن جتوئی،میر مشتاق شاہوانی،میر امدادحسین جتوئی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل سنی،کھٹن کے درمیان متاثر ہونے والے بجلی کے چار کھمبوں کی ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیاہے فصلیں متاثر ہورہی ہیں جسکی وجہ سے زمینداروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہیں روزمرہ کے امور میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شدید گرمی ہونے سے بھی عوام پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی داد سی کرنے والا کوئی نہیں ایک ہفتے سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کھمبوں کی فی الفور مرمت کرکے سنی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ کے ضلعی صدر بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جدید شکل میں نشہ آور...
کوئٹہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم...
کوئٹہنیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے حالیہ بارشوں کے بعد پی بی...
پشین میونسپل کارپوریشن پشین کا بجٹ اجلاس ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میونسپل...