شہید بینظیر بھٹوکی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، پیپلز پارٹی خواتین ونگ

23 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی رہنماؤں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، آئین، انسانی حقوق کی علمبردار، مدبر اور عالمی رہنما تھیں، جنہیں مشرف آمریت کے دور میں ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا جن کی کمی کو آج نہ صرف کروڑوں پاکستانی عوام بلکہ دنیا کا ہر جمہوریت پسند و ترقی پسند فرد محسوس کر رہا ہے۔ یہ بات صوبائی صدر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری،سینئر نائب صدر کلثوم افتخار،نائب صدر خوش بخت،حور شاہوانی،بے نظیرگولہ،زمرشاہد، بلقیس ،مریم،ماروی،خدیجہ زہری اور زبیدہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف ضیاء اور مشرف کی آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی بلکہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور بے مثال قربانیاں دیں انہوں نے ملک میں ترقی کی داغ بیل ڈالنے اور ہم آہنگی و اتحاد کو فروغ دینے کے لئے شاندار کردار ادا کیا، جو کہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے ۔