مستونگ ( نامہ نگار) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم و لیویز افسران کے کوئٹہ تفتان روٹ پر ہوٹلز، جنرل سٹورزاوربیکریوں پر چھاپے،عدم صفائی پر بھاری جرمانے اور وارننگ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی افسران ریاض علی، سلیم الحق کی نگرانی میں ایس ایچ او درینگڑھ لیویز تھانہ رسالدار پیرمحمد، نائب رسالدار محمد نعیم لہڑی و دیگر نے لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ درینگڑھ بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انھوں نے بیکریوں، جنرل سٹور، دودھ دہی شاپس اور قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ کرتے ہوئے وہاں صفائی ستھرائی چیک کرنے کے علاوہ اشیائے خوردونوش و مشروبات و دیگر اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کی جبکہ دودھ کا بھی میں معائنہ کیاگیاجبکہ غیر معیاری اشیاءتلف کی گئی،اس دوران انھوں نے متعدد بیکریوں جنرل سٹورز میں عدم صفائی غیر معیاری اشیاء رکھنے پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی گئی اس موقع پر انھوں نے کہاکہ دکاندار غیرمعیاری اشیاء خوردونوش رکھنے سے گریز کریں اور اپنے ہوٹلوں کے کچن،بیکریوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔انھوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ مزید سخت کارروائی کی جائیگی۔
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ کے ضلعی صدر بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جدید شکل میں نشہ آور...
کوئٹہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم...
کوئٹہنیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے حالیہ بارشوں کے بعد پی بی...
پشین میونسپل کارپوریشن پشین کا بجٹ اجلاس ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میونسپل...