سیکرٹری پی ایچ ای کے اقدامات قابل ستائش ہیں،مرکزی انجمن تاجران سریاب

23 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر) مرکزی انجمن تاجران سریاب کے سیکرٹری جنرل ملک حسین شاہوانی میر ثاقب بگٹی میر اسداللہ شاہوانی اور دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد کی کارکردگی اور اقدامات قابل ستائش ہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے انکے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام غیر فعال ٹیوب ویلز کی مرمت کرکے انہیں فعال بنایاجارہا ہے جس سے عوام کو درپیش پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہورہا ہے۔