بجٹ میں جامعات کی گرانٹ میں اضافہ نہ کرنا افسوسناک ہے‘اے ایس اے

23 جون ، 2022

کوئٹہ( پ ر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے کابینہ کا اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ہوا، جس میں نائب صدر ارسلان شاہ، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عابدہ بلوچ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن کاکڑ، پریس سیکرٹری ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ ہاشم جان کھوسہ، ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی اور ساجد نبی نے شرکت کی، اجلاس میں جامعہ بلوچستان اور صوبے کے دیگر جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی بحران پر تفصیلی غور وخوص ہوا، اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ صوبائی بجٹ میں صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹس ان ایڈ میں اضافہ نہیں کیا ایک طرف صوبے میں نئی جامعات اور انکے سب کیمپسزز بنائے جارہے ہیں دوسری طرف ہوشربا مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن صوبائی حکومت نے جامعات کی گرانٹس ان ایڈز میں اضافہ نہ کرکے جامعات کو مزید مالی و انتظامی بحران میں دھکیلا، صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر 2022 کے ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ میں تعلیم و صوبہ دوست ترامیم کریں بصورت دیگر فپواسا و گریڈ الائنس کی پلیٹ فارم سے صوبے کی تمام جامعات اور کالجز میں بڑی تحریک چلائی جائے گی۔