کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے ایک بیان میں لورالائی میونسپل کمیٹی کے آزاد ممبر معروف سیاسی وقبائلی رہنماء حاجی محمد ہاشم خان اتمانخیل کو بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی بی این پی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے موجودہ گھمبیر حالات میں بی این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلا رنگ ونسل اور زبان کے مظلوم ومحکوم اقوام کی آواز بن کر بلوچستان اور یہاں کے عوام کے ساحل وسائل پر ان کی دسترس کیلئے ایک وسیع تحریک چلارہی ہے اس تحریک میں پارٹی کے کارکنوں سے لے کر عہدیداروں تک سب نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ آج بھی راہشون سردار عطاء اللہ مینگل کے نظریے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ پشتون حقوق کے علمبرداربلوچستان نیشنل پارٹی بھرپور جذبے کے ساتھ تحریک آگے بڑھارہی ہے بلوچستان میں نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے بعد بی این پی واحدسیاسی قومی جماعت ہے جس نے صوبے کی بلوچ پشتون ہزارہ اور دیگر آباد اقوام کی مکمل نمائندگی کی ہے اور انہیں درپیش مسائل ومشکلات کو بھرپور جذبے کے ساتھ حل کرنے کیلئے آگے بڑی ہے ضرورت اس امر کی ہے عوام اس قومی تحریک کو مضبوط بنانے کیلئے آگے بڑھیں۔
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ کے ضلعی صدر بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جدید شکل میں نشہ آور...
کوئٹہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم...
کوئٹہنیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے حالیہ بارشوں کے بعد پی بی...
پشین میونسپل کارپوریشن پشین کا بجٹ اجلاس ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میونسپل...