عمران خان پر کرپشن اور غداری کے مقدمات درج کئے جائیں‘ملک سمندر کاسی

23 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر)قومی جسٹس پارٹی کے سربراہ ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کے چنگل میں بری طرح پھنس گیا ہے جس کا خمیازہ موجودہ مخلوط حکومت بھگت رہی ہے ۔ ملک سمندر کاسی نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے اترنے کے بعد ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں دوسری جانب حکومت ان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنیکی بجائے سیکورٹی اور پروٹوکول دے رہی ہے عمران خان اس پروٹوکول میں مختلف مقامات پر جا کر جلسے جلوسوں میں قومی اداروں پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کیخلاف کرپشن اور غداری کے تحت مقدمات چلائے جائیں تا کہ اس فتنے سے قوم کی جان چھوٹ سکے ۔