کوئٹہ(پ ر)پشتون قومی تحریک کے قائد رفیق پشتون ایڈووکیٹ نے بیان میں شہید عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نڈر با صلاحیت قوم پرست رہنما تھے انہوں اپنی سیاست پی ایس او کے پلیٹ فارم سے شروع کی بعد میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے اور اپنی حق پرستی کی سیاست جاری رکھی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور ایوان بالا میں پشتونوں بلوچوں سمیت محکوم اقوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے شہید عثمان کاکڑ نے اپنی ساری زندگی مظلوم پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد میں گزاری ۔ انہوں نے کہا کہ شہید عثمان خان کاکڑ کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائینگی وہ محکوم اقوام کی توانا آواز تھے۔
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، رکن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابق...
ہرنائی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ٹو سنجاوی...
کوئٹہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری میں یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا چمن کے مختلف علاقوں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ کوئٹہ کے ضلعی صدر بشیر احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں جدید شکل میں نشہ آور...
کوئٹہ امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ اگر ہم اسلامی اصولوں پر قائم...
کوئٹہنیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے حالیہ بارشوں کے بعد پی بی...
پشین میونسپل کارپوریشن پشین کا بجٹ اجلاس ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں میونسپل...