پولیو کے خاتمےمیں رضاکاروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی پشین

23 جون ، 2022

پشین(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے میں رضاکاروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے انتہائی محنت کے ساتھ اس مرض پر قابو پانے کیلیے بہت کام کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کی مناسبت سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللہ دوتانی، ڈاکٹر عبدالاحد، ڈاکٹر نجیب اللہ ترین اور ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر سید کلیم اللہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار نبھانا ہوگاانہوں نے کہا کہ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں پولیو ورکرز کی خدما ت قابل تحسین ہیں پولیو ورکرز نے اس مرض کے خاتمے کیلئے تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود مثالی کام کیا ہے ان کی انتھک محنت اور کوششوں کی بدولت وہ وقت دور نہیں جب پولیوکا پاکستان اور صوبہ بلوچستان سے مکمل خاتمہ ہوگاانہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی سات روزہ مہم27 جون سے 3 جولائی تک جاری رہے گی اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز میں تعریفی اسناد اور ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔