ژوب،پولیو کو جڑ سے اکھاڑنےکیلئے ہمیں مل کر کا م کرنا ہوگا،ای سی ڈی ایچ او

23 جون ، 2022

ژوب (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیمونیکیشن افیسر یونیسیف نذیر احمد مردانزئی نیشنل اسٹاپ کے ڈاکٹر محمد امین پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائمقام صوبائی صدر عبدالستار خان کاکڑ پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر اجمل اعوان پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ظفر اللہ کاکڑپی ٹی آئی کے ساجد عمران بنگش نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر سید افضل شاہ جے آئی کے ہارون خان اور دیگر نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے معاشرے کا ہر فردملک سے اس موذی مرض کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یونیسیف اور سیاسی جماعتیں مل کرانسداد پولیو کے حوالے سے کام کر ینگی انہوں نے کہاکہ علاقے میں ریفیوزل کیسز کا مسئلہ انتہائی حساس ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برتنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا سمجھوتہ قبول کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا ایک متاثرہ بچہ قریب دو سو سے زائد بچوں کو متاثر کرتا ہے خیبر پختونخوا کے علاقے میں پولیو کے دس کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے اس لئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کیاجائے۔