پنجگور: یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا ،گھی چینی غائب

23 جون ، 2022

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا ،گھی چینی غائب، ڈیڑھ ماہ سے عوام سسستی اشیاء خوردونوش میسر نہیں ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز خضدار ریجن کی من مانی کی وجہ سے بروقت پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان فراہم نہیں کیا جارہا اور کرایوں کی مد میں خوردو برد اور بدعنوانیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے پنجگور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی ،کوکنگ آئل اورآٹا وغیرہ موجود نہیں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی چیزوں کی عدمِ دستیابی کا نوٹس لیا جائے۔