بھاگ:بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پیداہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا

23 جون ، 2022

بھاگ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بولان کچھی کے صدر میرمحمد فضل ساسولی،تحصیل بھاگ کے صدر ارباب دادمحمد ایری،کامریڈ منظو راحمد ایری اورمحمد اسلم بوہڑ نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتاانہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا سمیت پاکستان کے عوام میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جارہا ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر باپ کی ایک بہادر بیٹی تھیں انہوں نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور آخر کار جنگ لڑتے لڑتے شہید ہوگئیں انہوں نے ملک اور عوام کے مفادات پر سودے بازی نہیں کی۔