قلات:مہنگائی عروج پر، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

23 جون ، 2022

قلات (نامہ نگار) قلات میں مہنگائی عروج پر، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی بازار میں مختلف اشیاء خوردونوش خصوصاً گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے آیا ہے گھی 480 سے 500 اور کوکنگ آئل فی لٹر550تک فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ مٹر 120،کدو 70،توری 120،ٹماٹر100،کھیرا 80،بھنڈی 120، آلو 100 ،پیاز 100، چھوٹا گوشت 1200،کلیجی 700،اوجڑی 400،سری پائے سیٹ 700 ،بڑا گوشت ہڈی والا 640،بغیر ہڈی 700 روپے، مرغی گوشت550روپے فی کلوگندم چکی 8000 ،مل والا آٹا8000 روپے بوری ایل پی جی گیس ایک کلو 230 روپے فروخت ہورہی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہےکہ مہنگائی کو قابو کیاجائے۔