مچھ:ضلع کچھی خزانہ آفس میں ملازمین کومشکلات کاسامنا

23 جون ، 2022

مچھ (نامہ نگار) ضلع کچھی خزانہ آفس میں ملازمین کومشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تنخواہوں اور پے ایڈ جسٹمنٹ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں جبکہ جعلی ملازمین کی تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کی جا رہی ہیںضلع بھرسے سیکڑوں ملازمین ڈھاڈر خزانہ آفس اپنے کام کرانے آتے ہیں لیکن مایوس ہو کر لوٹ جا تے ہیں اس سلسلے میں خواتین اساتذہ جن کا تعلق کالجز اور اسکولز کچھی سے ہے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مبینہ طور پر پیسے دینے کے باوجود بھی ہمارے کام نہیں ہوتے کمپیوٹر آپریٹر و دیگرجان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں بوائز ڈگری کالج مچھ کے نائب قاصد کی ۱۱ ماہ کی تنخواہ بند کی ہو ئی ہےاس سلسلے میں جنگ نے جب محکمہ خزانہ دفتر کچھی کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا تو رابطہ نہ ہو سکاملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کانوٹس لیاجائے۔