نوشکی (نامہ نگار) تعلیم صحت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال کو ایکسپریس لائن کی فراہمی سے ڈاکٹروں کو بہتر سروس اور مریضوں کو ریلیف میسر ہو گا انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر بی این پی کے رہنمانذیر بلوچ اورمیر بہادر خان مینگل انکے ہمراہ تھے ایم ایس ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل نے وفاقی وزیر مملکت کو بریفننگ دی بی این پی سیکرٹریٹ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاکہ بی این پی کے آئین اور منشور کے مطابق ہم بلوچستان کے عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمیں اقتدار سے زیادہ بلوچستان کے عوام کے مفادات عزیز ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا اصل مقصد عوام کی خوشحالی ہے نوکنڈی میں ایک شخص کے قتل کے خلاف ہم نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری کا بائیکاٹ کرکے ثابت کیاکہ ہمیں اقتدار سے زیادہ عوام کا مفاد عزیز ہے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ کرکے انہیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہےانجمن تاجران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہیں نوشکی بازار میں میں ٹرانسفارمرز کی کمی اور دیگر مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے میر محمد ہاشم نوتیزئی نے بوائز ڈگری کالج نوشکی کابھی دورہ کیاپرنسپل پروفیسر عبد الواحد بلوچ نے بریفننگ دی میرہاشم نے کالج ٹیوب ویل کے لیے سیبمرسیبل اورکالج میں ملٹی پرپزہال اور ٹینک کی تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ کالج کے لیے نئی عمارت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کراؤنگا۔
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے پر فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن...
ہرنائی میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر و لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت کیزیر نگرانی ڈی ایچ کیو...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھنا...
نوکنڈی ریکوڈک مائننگ کمپنی نے اپنے منصوبے سے ملحقہ علاقوں میں قائم کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں سے...
کوئٹہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزئز ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات برائے سال2026-2028کے...
کوئٹہپاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ نے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ پر گلنگور کے قریب گیس بوزر اور آلٹو میں حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔