کورونا کے وار جاری، انگلش بیٹنگ کوچ نیا شکار، اسٹوکس کی طبیعت خراب

23 جون ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مارکوس ٹریسکوتھک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثنا کپتان بین اسٹوکس طبیعت ناساز ہونے کے باعث بدھ کو ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔ تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔جیمی اوورٹن کے ڈیبیو کا امکان ہے، ٹیسٹ سیریز کے دوران اب تک نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس، بلیئر ٹکنر، کین ولیمسن، مائیکل بریسویل اور ڈیون کونوے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان کین ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔