کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیگ اسپنر یاسر شاہ مکمل فٹ ہونے اور فارم حاصل کرنے کے بعد سری لنکاسے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں وکٹ کیپر محمد حارث کو کھلانے کا تجربہ ناکام رہا، سلیکٹرز نے ایک بار پھر سرفراز احمد کو طلب کرلیا۔ فہیم اشرف کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ انگلش سیزن میں شان مسعود کو بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ پاکستان نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ حیران کن طور پر آف اسپنر ساجد خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سری لنکا میں کھیلی گئی آخری ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے24 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 1-2 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ یاسر شاہ نے آخری مرتبہ اگست 2021میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4224 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 88 وکٹیں بھی حاصل کرنے پر سلمان علی آغا منتخب ہوئے ہیں۔ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز نے بھی انٹری کی ہے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ ۔ سیریز کیلئے تربیتی کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کی شمولیت سے ہمارا اسپن اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف نتائج آئیڈیل نہیں تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بھی بہتر کرکٹ کھیلی تھی۔
کوئٹہضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے...
کراچی سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے قومی سلیکشن کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں،...
کراچیکرکٹ آسٹریلیا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خوشی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور...
کراچیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر...
کراچی اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں کے لئے کشش کا باعث نہیں بن پارہا ہے،...
کراچیدو میچوں میں ناکامی اور تیسرے میچ سے قبل کپتان جوز بٹلر کے استعفی نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کمر توڑ دی۔جنوبی...
کراچی ورلڈ ٹیم کپ وہیل چیئر ٹینس ایشین کوالیفکیشن ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم عراق کے خلاف شکست کھا...
کراچیامکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اس ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔سالانہ...