انگلینڈ نےتیسرا ون ڈے بھی جیت لیا

23 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)ایمسٹلوین میں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز تین صفر سے جیت لی۔ میزبان ٹیم 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسکاٹ ایڈوارڈز 64 ، بیس ڈی لیڈ 56 اور میکسو ڈوڈ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ نے 245 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں حاصل کرلیاجیسن رائے نے 101 اور جوز بٹلر نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔