ظہیر عباس کو دبئی میں قیام کے دوران کورونا ہونے کا انکشاف

23 جون ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) ایشین بریڈ مین اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس کو لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا ہوا تھا۔ وہ لندن کے سینٹ میری اسپتال کےآئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔آکسیجن کی مدد سے انہیں سانس دی جارہی ہےاور ڈائی لیسسز کیا جارہا ہے۔ انکے چھوٹے بھائی صغیر عباس نے جنگ کو بتایا کہ طبیعت میں قدرے بہتری لیکن عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے امپرومنٹ سلو ہے۔آئی سی یو میں ہونے کے سببملاقات پر بھی پابندی ہے۔ ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ نے بدھ کو اسپتال میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔ دوسری جانب دنیا بھر سے ظہیر عباس کے مداح اور ساتھی کھلاڑی صحت یابی کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ سابق کپتان محمد حفیظ، وقار یونس، وسیم اکرم اور دیگر نے اسٹار کرکٹر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔