پی ایس بی میں چوری کی انکوائری مکمل

23 جون ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ایئر کنڈیشنز اور دیگر سامان کی چوری کے حوالے سے انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابقوقعے میں ملوث ایک عہدے دار کو فی الحال ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، پی ایس بی سے تین اے سی سمیت کچھسامان کو اسلام آباد سے ایک نجی فارم ہائوس میں پہنچایا گیا تھا۔بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ جلد حکام کو پیش کردی جائے گی۔