ایف سی نے دوستانہ کرکٹ میچ میں کوہلو کی ٹیم کو شکست دیدی

23 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر)فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام کوہلو کے مقامی کھلاڑیوں اور ایف سی نوجوانوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ میوند کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ایف سی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے میوند یوتھ کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے گئے۔