دورئہ سری لنکا کا شیڈول جاری کرکٹ ٹیم چھ جولائی کو کولمبو روانہ

23 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستانی ٹیم 2015کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم چھ جولائی کو کولمبو پہنچے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل گیارہ سے تیرہ تین روزہ میچ کولمبو کولٹس میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ 16جولائی سے 20 جولائی تک گال اور دوسرا 24 سے28جولائی تک کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔