پہلے ہاکی نیشنز کپ کی میزبانی جنوبی افریقا کریگا،پاکستان بھی شریک

23 جون ، 2022

لوزان (جنگ نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پہلے ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشنز کپ کی میزبانی جنوبی افریقا کے سپرد کردی ۔ ایونٹ28نومبر سے 4دسمبر تک پوٹچفسٹروم کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی میں ہوگا۔ یہاں اس سے قبل جونیئر خواتین ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوچکا ہے۔ دو سالہ ٹورنامنٹ میں ایف آئی ایچ پرولیگ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرینگی۔ فاتح سائیڈ اگلے پرولیگ ایڈیشن میں حصہ لینے کی حقدار قرار پائے گی۔