اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ایک دن میں آئی رقم سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسکیم کی مکمل حمایت، سرپرستی کر رہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
کوئٹہ افغان قومی موؤمنٹ کے سربراہ احمدخان نے کہا ہے کہ ملک میں آباد تمام اقوام کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں...
گوادرسول سوسائٹی گوادر کی جانب سے پریس کلب گوادر میں جرات، بہادری اور حق گوئی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب...
راولپنڈی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ...
گوادر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینئر داد کریم، انجینئر ساجد سخی اور انجینئر...
سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے۔...
بلغرادسربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے اموات 13ہو گئیں ۔غیرملکی خبر رساں ادارے واقعہ کے بعد امدادی...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی مد میں...
لاہور پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ...