مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،آج بھرپور مظاہرہ کیاجائیگا،جمعیت نظریاتی

23 جون ، 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائےاسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص نائب امیرمولاناعبدالقادرلونی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی اورجمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ ومرکزی مجلس شوری کے ارکان نے بیانات میں گزشتہ شب افغانستان کے صوبے پکتیکا، خوست اور دیگرعلاقوں میں شدیدزلزلے میں سینکڑوں افرادکی شہادتوںاور زخمی ہونے اور دیگر مالی نقصانات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ جمعیت نظریاتی مشکل گھڑی میں امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے تمام عالمی اداروں سے بلا تاخیر افغانستان کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے جمعیت نظریاتی امارت اسلامی افغانستان وافغان قوم سے یکجہتی کااظہارکرتی ہے۔درایں اثناء مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نے کہا کہ عوام مہنگائی کے خلاف آج 23 جون احتجاجی ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں ملک ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے باعث دیوالیہ ہو رہا ہے۔ حکمرانوں نے دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس مہنگائی کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غریب مکاؤ پالیسی ملک میں محنت کش اورمزدورں کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے۔ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو غریب عوام کوئی احساس نہیں انہوں نے کہا کہ عوام آج 23 جون کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔