کوئٹہـ: چچا اور کزن کو قتل کرنے پر ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کا حکم

23 جون ، 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن جج ون سریاب اورنگزیب گھمن نے با پ بیٹے کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہو نے پر سزائے مو ت اور عمر قید کی سزائیں سنا دیں ۔ سرکا ر کی جا نب سے مقدمہ کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمیر شہداد مری نے کی ، عدالت نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزمان کی حد تک مقدمہ کو سردخانے میں محفوظ رکھنے کا بھی حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں نامزد بحراست ملزم مقبول احمد و دیگر نے گزشتہ سال کو ئٹہ کے سریا ب علا قے میں جائیداد کے تنا زعہ پر فائرنگ کر کے اپنے چچا حاجی قاسم اور ان کے بیٹے جاوید کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم جا وید کو گرفتارکیا گزشتہ روز عدالت کے جج نے مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چچا زاد بھا ئی مقتول جا وید کے قتل کا جرم ثابت ہو نے پرملزم مقبول احمدکو سزائے موت اورچچا محمد قاسم کو قتل کر نے کا جرم ثابت ہو نے پرعمر قید کی سزا سنا دی ۔عدالت نے ملزم کو مقتولین کے ورثا کو پانچ پا نچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادائیگی کا بھی حکم سنا دیا ہے عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ما ہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزمان نو ر الدین اور ریحان کی حد تک مقدمہ اور ما ل مقدمہ کو سرد خانے میں محفوظ رکھنے کا بھی حکم سنا یا۔