ٹنڈو الہ یار(صباح نیوز) سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا جس سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکلنے اور 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کا نیا ذخیرہ ضلع ٹنڈو الہ یار سے دریافت ہوا، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرہ سے یومیہ 1400 بیرل تیل نکل سکتا ہے جبکہ یومیہ 50 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔ تیل وگیس کے ذخیرے کی دریافت کے لئے 2573 میٹر کھدائی کی گئی، مذکورہ ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے دریافت کیا۔ ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے امپورٹ بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔
کوئٹہ افغان قومی موؤمنٹ کے سربراہ احمدخان نے کہا ہے کہ ملک میں آباد تمام اقوام کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں...
گوادرسول سوسائٹی گوادر کی جانب سے پریس کلب گوادر میں جرات، بہادری اور حق گوئی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب...
راولپنڈی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ...
گوادر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینئر داد کریم، انجینئر ساجد سخی اور انجینئر...
سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے۔...
بلغرادسربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے اموات 13ہو گئیں ۔غیرملکی خبر رساں ادارے واقعہ کے بعد امدادی...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی مد میں...
لاہور پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ...