لاہور، مخالفین نے فائرنگ کر کےپیشی پر جانے والے دو بھائیوں کو قتل اور 3افراد کو زخمی کر دیا

23 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) شاہدرہ ٹائون کے علاقے فیروزوالا کچہری کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائی سجاد اور شاہد موقع پر جاں بحق اور حمزہ،کامران، دل آویز زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال اور لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتولین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں فیروز والا کچہری پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کر دی سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا نوٹس ، ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں گے اس حوالے سے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے د ی گئی ہیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب راو ئو سردار علی خان نے شاہدرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر جانے والے دو افراد کی ہلاکت اور 3افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کر تے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی ۔