اداروں کیخلاف بیان، ایمان مزاری کے خلاف کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

23 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری پر اداروں کے خلاف بیان بازی کامقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں کہا کہ ایمان مزاری اپنے کلمات پر معذرت کر چکیں ، مقدمے کی کارروائی مزید جاری رکھنا ایک لاحاصل مشق ہو گی۔ فیصلے کے مطابق ایمان مزاری نے بتایا کہ انہوں نے کوئی باقاعدہ انٹرویو نہیں دیا ، ان کے کلمات کسی نے ریکارڈ کئے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہو گئے۔ ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کو حراست میں لئے جانے پر وہ اس روز پریشان تھیں ، مخصوص حالات میں منہ سے نکلے کلمات ریکارڈ اور اپلوڈ ہوئے ۔