نولانگ ڈیم جھل مگسی کی تعمیر میںتمام رکاوٹیں دورکرینگے‘خورشید شاہ

23 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 8سال ہوگئے ہیں نولانگ ڈیم پر کام مکمل نہیں ہو سکاملک کی تیز رفتارترقی کیلئے سست روی سے نکلنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوبلوچستان میں نولانگ ڈیم کی تعمیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ جب وہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھے تو نولانگ ڈیم کے مسئلے کو حل کیا گیا تھا مگر یہ ڈیم آج بھی وہیں کھڑا ہےوفاقی وزیر نے کہا کہ اس ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو وہ ذاتی طور پر حل کریں گے۔ ڈیموں کی تعمیر ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور ان کی تعمیر کے سلسلے میں کسی دانستہ رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا،نولانگ ڈیم جھل مگسی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان میں دریائے مولہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے2 لاکھ 42 ہزار 163 ایکڑ فٹ کی سٹوریج کا حامل یہ ڈیم 4700 ایکڑ کمانڈ ایریا پر مشتمل ہے اور اپنی تکمیل کے بعد یہ 4.4 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے۔