کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوام دیگر جماعتوں کی پالیسیوں سے مایوس ہوگئے جنہوں نے ماضی میں اپنے اقتدار کے دوران صرف کرپشن کا بازار گرم کر کے اقرباپروری، اپنے خاندانوں کو اقتدار تک پہنچانے کیلئے عوام کے قیمتی ووٹوں کو سیڑھی کے طور پر استعمال کر کے کرپشن کے ماحول کوفروغ دیا یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام ان کی سیاست ،موقف اور بیانیہ کو بخوبی جان چکے ہیں جو خالصتاً اپنے ذاتی گروہی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں انہی کے دور اقتدا ر میں سریاب پیکیج کے نام پر جو کرپشن کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ا ور یہاں کے عوام اس کرپشن کے گواہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو،مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ،مرکزی انسانی حقوق کے سیکرٹری رکن اسمبلی احمد نوازبلوچ،ضلعی صدر وممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری،سینٹرل کمیٹی کے ارکان آغا خالد شاہ دلسوز،ملک انجینئر محمدساسولی،ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،میر حاصل خان بنگلزئی،نیاز محمد حسنی،ملک غلام محمد شہی،ٹکری نذیر احمد بنگلزئی نے کلی رند آباد ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ میں شمولیت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک غلام محمد شہی نے درجنوں ساتھیوں مدوست واقارب کے ہمراہ بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل کی قیادت میں باقاعدہ بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے غریب اور مفلوک الحال عوام کے پیسے کس بے دردی سے پانی کی ٹینکیوں اور بیکریوں سے برآمد ہوئے اور بلوچستان کی قوم وطن دوستی کے نام پر جوسیاہ داغ رونما ہوا اسے دھونے میں صدیاں درکار ہیں لیکن اچھاہوا کہ عوام نے انکے چہرے پہچان لئے ۔ مقررین نے کہا کہ ایک ہی فرق ہے جو بی این پی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے الگ رکھتا ہے وہ یہ کہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دیرینہ قومی سیاسی ،گمبھیر مسائل کو اجاگر کرنے کی خاطر اسلام آباد اور صوبے میں شراکت اقتدار کی بجائے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچ ساحل ووسائل پر واک واختیار کے حصول،مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کوئٹہ کے بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے کے خلاف سیاسی آئینی اور قانونی پارلیمانی انداز میں جس جدوجہد کوآگے بڑھا رہے ہیں وہ دیگر جماعتوں کے بس کی بات نہیں ،کیونکہ ہمیں قوم وطن دوستی کی سیاست اور سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع مقدس اور عزیزہے ا ور ہم سیاست کو عبادت کادرجہ دیتے ہوئے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انہیں کسی صورت مایوس نہیں کرینگے اس موقع پر پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،لیبر سیکرٹری میر محمداکرم بنگلزئی،انسانی حقوق سیکرٹری،پرنس رزاق بلوچ،اسدسفیر شاہوانی،رضا جان شاہیزئی،عامر شاہوانی،ادریس پرکانی،میر زعفران مینگل،محمد صالح رند،ملک عبدالرسول شاہوانی،شیردل مجاز سمالانی،ٹھیکیدار محمد رحیم بنگلزئی،کامریڈ قدوس بلوچ،حمید بادینی ودیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ افغان قومی موؤمنٹ کے سربراہ احمدخان نے کہا ہے کہ ملک میں آباد تمام اقوام کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں...
گوادرسول سوسائٹی گوادر کی جانب سے پریس کلب گوادر میں جرات، بہادری اور حق گوئی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب...
راولپنڈی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ...
گوادر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینئر داد کریم، انجینئر ساجد سخی اور انجینئر...
سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے۔...
بلغرادسربیا میں ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے اموات 13ہو گئیں ۔غیرملکی خبر رساں ادارے واقعہ کے بعد امدادی...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی مد میں...
لاہور پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ...