چمن ( آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کےصدر جمال شاہ کاکڑنے کہاہے کہ ملک کو بحرانوںسے نکالنے کی صلاحیت پاکستان مسلم لیگ( ن) میں ہے ،ہرمشکل حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ٹریک پر ڈالا۔ملکی سلامتی ہویاملکی معیشت کو تقویت دیناہو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بھرپورکردار اداکیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالوارث اچکزئی ،سٹی چمن کے صدر حاجی عبدالخالق اچکزئی ،یوسی ٹھیکیدار حسن صدر علی شاہ اچکزئی، ضلعی سنیئر نائب صدر روزی محمد اچکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ بحران سے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملک کو نکالے گی کیونکہ پچھلے دور حکومت میں نااہل اور کرپٹ ٹولہ نے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا اور ملک کو بدترین معاشی بدحالی سے دوچار کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ دور میں نالائق اعظم نے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر کرپشن کا میدان گرم رکھا عوام کو صرف دعوئوں، وعدوں اور تقریروں سے ورغلایا گیامگر اب عوام کو معلوم ہو چکاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد عوام دوست اور ملک سے مخلص سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر تنظیم سازی پر بحث ہوئی اورتمام کارکنوں پر زور دیاگیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور آنے والے انتخابات کیلئے بھرپور تیاریوں کاآغاز کریں۔
کوئٹہ اسلام آباد سائنٹیفک سکول سسٹم کوئٹہ کیمپس الگیلانی روڈ کے زیر اہتمام پیر 12مئی کو دن ایک بجے بخاری میرج...
کوئٹہموسی کالونی سریاب کے مکین اس دور جدید میں بھی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی...
کوئٹہبرگنزہ ویلاز اسٹیورٹ روڈ اور الگیلانی روڈ کے رہائشیوں حاجی محمد یوسف محمد اکرم زبیر احمد حبیب شاہ اور...
کوئٹہفیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اصلاحات کا فیصلہ ، ٹرانزٹ ٹریڈ کرنے والی...
کوئٹہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی بزدلانہ اور رات کے اندھیرے میں پاکستان پر...
کوئٹہکوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ بیمار اور مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہائوس کی بجائے دکانوں میں...
کوئٹہ نواں کلی بائی پاس کے علاقے میں فٹ پاتھ پرقبضہ،پیدل چلنادشوار ، تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ...
کوئٹہپشتونخوامیپ تحصیل سریاب سے مربوط سریاب کے سیکرٹری حاجی ارسلا خان، سینئر معاون سیکرٹری مبارز گل جان...