لاہور (اے پی پی)لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایف آئی اے کوان کو گرفتارکرنے سے بھی روک دیا اور مونس الہی کو شامل تفتیش ہونے کاحکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے ان کیخلاف رحیم یار خان شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام پر مقدمہ درج کیا ہے جس میں ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ مونس الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انکے وکیل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔تفتیش کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے۔
کوئٹہتحریک تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز میں 22 مئی کو ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر...
کوئٹہمعاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرزاق...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعظم پاکستان کے حالیہ...
چمن چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس قائم مقام گورنر بلوچستان اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن...
کوئٹہچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان...
راولپنڈی نیشنل ڈائیلاگ کمیٹیکے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج پاکستان اورفیلڈ مارشل کے دنیا گن گا رہی ہے،نیشنل...
کراچی ملک کے تمام ایئرپورٹ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 447 پروازیں آپریٹ جبکہ 80 منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے...
کراچی بھارت نے فرانس سے 114رافیل جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ 90طیارے بھارت میں مقامی طور پر تیار ہوں...