مشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘ صادق سنجرانی

23 جون ، 2022

اسلام آباد (پ ر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیںپاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔ چیئرمین نے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔