اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کو 5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا اور ن لیگ کی حکومت کا ایک اقدام پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس لے گیااب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہورہا ہے اور تیسرا بجٹ آرہا ہے، یہ پٹرولیم لیوی فی لیٹر50 روپے کردیں گے اسلام آباد میں ‘ رجیم تبدیلی کی مبینہ سازش’ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت رجیم تبدیلی کی سازش ہورہی تھی تو وزیراعظم اور میں نے جاکر لوگوں کو کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے معاشتی عدم استحکام آئیگا، لیکن نہیں مانا گیا، چلیں ٹھیک ہے نہ مانیں، اب یہ حکومت آگئی اور یہ ڈر رہی ہے، حکومت فیصلے نہیں کرپارہی ہے، یہ معیشت ٹھیک کرنے نہیں بلکہ نیب اور انتخابات کے قوانین بنانے آئے ہیں، ڈالر182 پر تھا اب211 روپے پر ہے، انٹرسٹ ریٹ4 فیصد سے بڑھ گیا، روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی 7 سے8 ہزار میگاواٹ کی کمی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 10 جون کو خانہ پری بجٹ پیش کیا، آئی ایم ایف نےکہا ہم پیسے نہیں دینگے پہلے بات مانو پھر پیسےدینگے، 6 ہفتے بعد منی بجٹ دیا، پٹرول پر 84 اور ڈیزل پر 120 روپے بڑھا دیے، 40 سے 50 فیصد تک ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے۔، ڈر لگتا ہے کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے نہ ہوجائیں، ابھی بھی وقت ہے کہیں دیر نہ ہوجائے فوری الیکشن کرائیں، حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام کو طےکرنے دیا جائے کہ ملک کے فیصلے کون کرے گاشوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کو2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، زرمبادلہ کے ذخائر 9.7 ارب ڈالر تھے، ن لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں زراعت میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی تھی، عمران خان سعودی عرب گئے تو وہ ولی عہد سے پیسے مانگنے کی بات نہیں کر پارہے تھے، میں نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ جناب ہمیں یہ چاہیے، ہمیں اس وقت 29 ارب ڈالر کی ضرورت تھی جس کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاسابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے کورونا کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا، انہوں نے واضح کہا کہ میں لاک ڈاؤن نہیں کروں گا، 2020 کے درمیان ہماری اکنامی ایک فیصد سے نیچے ہوئی جب کہ اسی دوران یورپ کی8، بھارت کی ساڑھے7، مڈل ایسٹ کی معیشت 5.5 فیصد نیچے آ گئی اور جب 2021 میں ہم نے 5.74 کی گروتھ دکھائی تو دنیا دنگ رہ گئی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب لوگ کہہ رہے ہیں پاکستان کورونا سے کامیابی سے نمٹنے والے 3 اولین ممالک میں شامل تھاعمران خان نے ریاست مدینہ طرز پر سوشل ویلفیئر کو متعارف کرایا، کامیاب جوان، کامیاب پاکستان، احساس پروگرام سے عوام کو ریلیف دیا تعمیرات، ہاؤسنگ، ایکسپورٹ اور زراعت پرخرچ کیے ہم نے 10 ملین روزگار کے مواقع پیدا کرنے تھے۔
کوئٹہصوبائی حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سرکاری رہائشی کالونیوں، مکانات اور فیلٹس میں...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک...
کوئٹہ /اسلام آباد جمہوری وطن پارٹی کا ایک اہم اجلاس چوہدری نوید احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں جمہوری وطن...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پشتون بلوچ دو قومی صوبے کے مختلف...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنویننگ باڈی اور اضلاع کے کنوینرز کا اجلاس اور رکنیت سازی مہم کی...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، اور پاکستان سینٹرل کاٹن...
کوئٹہ حکومت بلوچستان نے حب لیویز فورس کو باقاعدہ طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ۔ ، محکمہ...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژنری قیادت میں صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ میں ایک انقلابی اور...