اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے،جو بھی ترمیم ہوگی اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے ترامیم کرینگے، سابق دور میں تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے اور نہ ہی انہیں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کیا گیا، ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے۔ پیمرا کے حوالے سے ترمیم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم لا رہے ہیں، جو بھی ترمیم ہوگی اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے،سابق دور میں صحافیوں کو اغواء اور ان پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے، ہمارے دور میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے دور میں چینلز کی کیٹیگری تبدیلی کی، 2019ء میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چینلز کی درجہ بندی کی گئی۔ اس سے قبل اے، بی اور تھری کیٹیگری کے لحاظ سے اشتہارات دیئے جاتے تھے، اس درجہ بندی سے قبل پی آئی ڈی کا اشتہارات کا نظام بھی شفاف تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینلز کی درجہ بندی پروگرام اور وقت کے حساب سے کی گئی، اشتہارات کے اجراء میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا، کسی چینل کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں رکھا گیا۔
کوئٹہجماعت اسلامی کے زیراہتمام بجلی گیس بلوں ،پٹرول،ادویات قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف اتوار24ستمبر کو گورنر...
کوئٹہنگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی...
قلات نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مایوسی کے خاتمے کی بجائے اس میں اضافہ...
کوئٹہ/لاہورپیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری سےپی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی ،...
کراچی کراچی انتظامیہ نے دودھ کی پیداوار اور فراہمی پر ہونے والے اخراجات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی...
واشنگٹن امریکا کی جانب سے جنگ زدہ یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے، امریکی حکام کا...
کراچیغیرملکی گاڑیوں کی امورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے انکشاف پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کریک ڈاون...
لاہور اینٹی نارکوٹکس اور رینجرز نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان...