لاہور(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے۔مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا کہ امریکا نے سازش کر دی دھاندلی ہوگئی، قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔ ’بہت گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو، عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی تھی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔
کوئٹہجماعت اسلامی کے زیراہتمام بجلی گیس بلوں ،پٹرول،ادویات قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف اتوار24ستمبر کو گورنر...
کوئٹہنگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی...
قلات نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مایوسی کے خاتمے کی بجائے اس میں اضافہ...
کوئٹہ/لاہورپیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری سےپی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی ،...
کراچی کراچی انتظامیہ نے دودھ کی پیداوار اور فراہمی پر ہونے والے اخراجات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی...
واشنگٹن امریکا کی جانب سے جنگ زدہ یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے، امریکی حکام کا...
کراچیغیرملکی گاڑیوں کی امورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے انکشاف پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کریک ڈاون...
لاہور اینٹی نارکوٹکس اور رینجرز نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان...