اسلام آباد (صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر8.9 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں اورمکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔ رواں ماہ سٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں بھی غلط قرار دے دی گئی ہیں، رواں ماہ اسٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے۔ 10 جون کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی محکوم قوم کیلئے...
ژوبژوب نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے...
کوہلو لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے سوریں کورسے بھاری مقدار میںاسلحہ و گولہ بارود برآمدکر...
کراچی سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات...
زیورخ سوئس دوا ساز کمپنی نووارٹس نے گزشتہ روز گردوں کی نایاب بیماری کے علاج کے لیے زیر مطالعہ نئی دوا کے...
کراچی جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ذرائع کا...