اسلام آباد(جنگ نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ویڈیو اسکینڈل میں سابق چیئرمین نیب کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ ظاہر کردیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور طیبہ گل نامی خاتون کے ویڈیو اسکینڈل معاملے پر چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے سابقہ چیئرمین نیب کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ طیبہ گل کی طرف سے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نور عالم خان نے خط کی کاپی میڈیا اور ممبران کمیٹی کو بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے ۔ کیا ہمیں سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بلانا چاہیے؟۔ ہمیں ہر ایک کو سننا اور موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، تاہم سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور، سب کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا۔
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی محکوم قوم کیلئے...
ژوبژوب نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے...
کوہلو لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے سوریں کورسے بھاری مقدار میںاسلحہ و گولہ بارود برآمدکر...
کراچی سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات...
زیورخ سوئس دوا ساز کمپنی نووارٹس نے گزشتہ روز گردوں کی نایاب بیماری کے علاج کے لیے زیر مطالعہ نئی دوا کے...
کراچی جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ذرائع کا...