توانائی بچت، بینک ہفتہ میں ایک سے دو روز گھروں سے کام کرنے کی پالیسی بنائیں،اسٹیٹ بنک

23 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بجلی کی بچت کے لیے بینکوں کو اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی شعبہ حکومت کی توانائی کی بچت کی مہم میں اپنا کردار ادا کرے بینک ہفتہ میں ایک سے دو روز گھروں سے کام کرنے کی پالیسی وضع کریں۔بینک اپنے دفاتر شام سات بجے اور اس سے قبل بند کرکے غیر ضروری آلات بند کردیں ۔ بجلی سے روشن ہونے والے سائن بورڈز تمام وقت بند رکھے جائیں بینک اپنی میٹنگز آن لائن منعقد کریں اور اندرون ببرون ملک سفر محدود کریں ۔بینکوں کا عملہ امدورفت کے لیے کارپول کا طریقہ اختیار کریں ۔ بینک قابل تجدید توانائی کی زرائع استعمال کرنے کے ساتھ بجلی کی بچت کرنے والے آلات استعمال کریں بینک اپنے کسٹمرز اور عملے کو بجلی کی بچت کے بارے میں آگہی فراہم کریں ۔بینک توانائی کی بچت سے متعلق پالیسی 24 جون تک اسٹیٹ بینک کو پیش کریں ۔ توانائی کی بچت کی پالیسی پر بینک یکم جولائی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔