ڈیٹا لیک کیس ، ایس ای سی پی وکیل کو دلائل کیلئے مزید مہلت

23 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈیٹا لیک کیس میں ایس ای سی پی کے افسر ارسلان ظفر کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست میں وکیل کی استدعا پر دلائل کیلئے مزید مہلت دے دی۔ بدھ کو سماعت کے دوران ایس ای سی پی کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ خود کو شرمندہ نہ کریں ، اس کیس کو کیوں غیر معمولی دیکھ رہے ہیں؟ آپ واضح ہدایات لے کر آئیں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔ عدالت نے ایس ای سی پی افسر ارسلان ظفر اور صحافی فخر درانی کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔