کراچی( نمائندہ جنگ ) سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا 18 جون کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت عدالت کی قبر کشائی سے روک دیا ہے ، عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسکیوٹر جنرل سندھ اور شہری عبد الاحد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری صحت، میڈیکل بورڈ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او بریگیڈ سے بھی جواب طلب کرلیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے 18 جون کا فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخو است گزار نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عبد الاحد کی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرنے درخواست منظور کی تھی۔ درخواست ایک اجنبی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو ناقابل سماعت ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہمارا موقف پوری ٹھیک طرح سے نہیں سنا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کا 18 جون کا حکم معطل کیا جائے۔
کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ میں گرین بس منصوبے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پیش ہونے پر پارلیمانی...
لاہور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدرچوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف آئین اور قانون کے...
دبئی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بڑے صاحبزادے 41 سالہ شیخ خالد کو ابو ظبی کا ولی...
لاہورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ ہمیں کوئی فرق نہیں...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف گوادر ہی نہیں پورا بلوچستان مسائل اور محرومیوں کی تصویر ہے،...
کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے بولان کے علاقے سنی میں سردار خان رند پر...
کوئٹہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے...
کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل...