فرانسیسی وزیر کے خلاف جنسی زیادتی کی تحقیقات

23 جون ، 2022

پیرس (اے ایف پی) فرانسیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ صدر ایمانوئل میکزاں کی کابینہ کے جونئر وزیر یونانی نژاد 46؍ سالہ زچاریہ پولولو کے خلاف جنسی زیادتی کے دو کیسوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ان کے خلاف جنسی زیادتی کی پہلی شکایت گزشتہ 26؍ مئی اور دوسری شکایت 16؍ جون کو دائر کی گئی۔