اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی او ر احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے،عمران نیازی کے دورمیں تاریخی منظم کرپشن ہوئی،نیب قوانین میں عمران خان آرڈیننس کے ذریعے خود ترامیم کرکے گئے، نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے،نیب 22سال میں سوائے نوازشریف کے کسی کو سزانہیں دلواپائی،عمران خان نے 4سال نیب کو اپنے قبضے میں رکھا ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہاربدھ کو وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ خود ساختہ صادق و امین نیب قوانین میں ترمیم کا کہا کرتے تھے،عمران خان یوٹرن لینے کے ورلڈچیمپئن ہیں،عمران خان کو خودیاد نہیں رہتا کہ دو دن پہلے کیا بیان دیا تھا،عمران خان سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں،کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا،عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پرپہنچا،عمران خان نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اوراپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا،عمران خان نے سوشل میڈیا ٹرینڈزبناکراپنی حکومت چلائی،ہم محنت سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں،سابق حکومت شہبازشریف کیخلاف کرپشن کا ایک روپیہ ثابت نہیں کرپائی،عمران خان نے سی پیک منصوبوں کو تباہ کردیا،عمران خان نے سیاست اور اخلاقیات کا بیڑہ غرق کردیا،عمران خان شرم کی بجائے الزام تراشی میں مصروف ہے،عمران خان کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک بدزبانی کرنے والے لوگ ہیں، موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے، کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی محکوم قوم کیلئے...
ژوبژوب نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے...
کوہلو لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے سوریں کورسے بھاری مقدار میںاسلحہ و گولہ بارود برآمدکر...
کراچی سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات...
زیورخ سوئس دوا ساز کمپنی نووارٹس نے گزشتہ روز گردوں کی نایاب بیماری کے علاج کے لیے زیر مطالعہ نئی دوا کے...
کراچی جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ذرائع کا...