لندن (اے ایف پی /جنگ نیوز )برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے، حکام نے کہا ہے کہ یہ 1980 کی دہائی کے بعد پہلا موقع ہے کہ وائرس ملک بھر میں پھیل سکتا ہے لیکن تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ادھر انتظامیہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے متحرک ہوگئی،برطانوی میڈیا کے مطابق یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے کہا ہے کہ ایک فیصد سے کم کیسز میں بچوں میں معذوری کا سبب بننے والی اس بیماری سے انفیکشن کا خطرہ دراصل ویکسنیشن کی زیادہ شرح کی وجہ سے بھی کم ہوگیا ہے۔لیکن اس کے باوجود ہیلتھ ایجنسی نے والدین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گندے پانی کی معمول کے مطابق معائنے سے وائرس کی دریافت کے بعد ویکسین لگانے کو یقینی بنائیں اور خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی۔رپورٹ کے مطابق وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کی سطح 90 فیصد سے زیادہ درکار ہے لیکن حالیہ برسوں میں لندن میں بچوں کی ویکسینیشن کی شرح اس سے نیچے گر گئی ہے۔شہر میں جن بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے نیشنل ہیلتھ سروس 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین سے رابطہ کرے گی۔پولیو، بنیادی طور پر فضلے کی آلودگی سے پھیلتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سالانہ ہزاروں بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ ہزاروں معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں، ابتدائی طور پر اس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن ویکسینیشن نے دنیا کو جنگلی یا قدرتی طور پر ہونے والی اس بیماری کے خاتمے کے قریب پہنچا دیا ہے۔
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی محکوم قوم کیلئے...
ژوبژوب نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے...
کوہلو لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے سوریں کورسے بھاری مقدار میںاسلحہ و گولہ بارود برآمدکر...
کراچی سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات...
زیورخ سوئس دوا ساز کمپنی نووارٹس نے گزشتہ روز گردوں کی نایاب بیماری کے علاج کے لیے زیر مطالعہ نئی دوا کے...
کراچی جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ذرائع کا...