برطانیہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

23 جون ، 2022

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے برطانیہ میں افراط زر کی شرح کو 9اعشاریہ 1فیصد تک پہنچا دیا ہے جو گزشتہ 40 برس کی ایک نئی بلند ترین شرح ہے۔ برطانیہ کے قومی دفتر برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ اس بلند ترین شرح کی وجہ بنی ہے۔ مئی کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ 0اعشاریہ 7فیصد رہا۔ برطانوی معیشت ان دنوں جمود کا شکار ہے اور خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو برطانیہ معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔