لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں دو نمبر حکومت قائم ہے، کارکن ضمنی الیکشن تحریک انصاف کو جتوائیں، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ، جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کے ساتھ یکطرفہ معاہدے یہ خود کر رہے ہیں جبکہ نام عمران خان کا لگا رہے ہیں۔ ان سے صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع خوشاب اور ٹکٹ ہولڈر چودھری رضوان مختار رندھاوا نے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف کے امیدواروں کے ساتھ مل کر ان کی الیکشن مہم چلائی جائے، ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم شروع کی جائے، کارنر میٹنگ اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...