اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا کی کال پر بندکمرے میں بائیس کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو ملک نہیں چلے گا۔بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں تاہم چلا نہیں سکتے، طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خرم دستگیر کا سب کو شکریہ ادا کرنا چاہیے انہوں نے سب کا ابہام دور کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم تو سزائیں دیکھ رہے تھے اس لیے عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے بتایا کہ جو آرمی چیف تبدیل ہونا تھا اس کے بعد آزاد عدالتیں اور احتساب نہیں بچنا تھا، اس کے بعد من مانی کر کے سب کو اندر پھینک دیا جانا تھا۔انہوںنے کہاکہ بند کمرے میں کچھ لوگ کبھی امریکا کی کال یا کبھی بغیر کال فیصلہ کرتے ہیں۔عمران خان کی وجہ سے اس ملک میں سیاسی شعور آگیا ہے، یہ قوم بند کمروں کے سازشی فیصلوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں، اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے نہیں رکیں گے۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...