جان بوجھ کر پابندیوں کا نفاذ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے تباہی کا سبب ہوگا:چینی صدر

23 جون ، 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنے کا عمل دنیا بھر کے لوگوں کیلئے تباہی لائے گا۔ صدر شی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ورچوئل طور پر ہونے والے برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔ پابندیوں کو دو دھاری تلوارقرار دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ جو لوگ عالمی معیشت پر سیاست کرتے ہیں، اس سے فائدہ اٹھاتے اوراسے ہتھیاروں کی معیشت بناتے اور بین الاقوامی مالی اور مالیاتی نظاموں میں اپنے تسلط کا فائدہ اٹھا کر جان بوجھ کر پابندیاں لگاتے ہیں وہ آخرکار دوسروں کو اور خود کو نقصان پہنچائیں گے اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے تباہی کا سبب بنیں گے۔