اسلام آباد (خبر نگار) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ یٰسین ملک نے نیلسن منڈیلا اور گاندھی کی طرح پرامن سیاسی تحریک چلائی مگر انہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ، کسی زمانے میں نیلسن منڈیلا کو دہشتگرد قرار دیا گیا مگر بعد میں نوبیل انعام سے نوازا گیا جس کیخلاف کوئی انکوائری چل رہی ہو تو اسے دفاع کا حق دیا جاتا ہے، بھارتی عدلیہ کا سسٹم کنٹرولڈ ہے بھارتی عدلیہ کسی کشمیری کو حقوق نہیں دیتی، اقوام متحدہ یٰسین ملک کے معاملے پر کمیشن آف انکوائری بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ یٰسین ملک کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور آن لائن سزا سنائی گئی جب وہ بولنے لگے تو آواز میوٹ کردی گئی ، یٰسین ملک کا فیصلہ آنے سے پہلے میڈیا ٹرائل شروع کیا گیا،کس بات اور ثبوت پر یٰسین ملک کو سزا دی گئی، یٰسین ملک کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت، قتل عام جیسے بے وقوفانہ الزامات لگائے گئے۔ بھارتی حکومت نے یٰسین ملک کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا، یٰسین ملک کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ، یٰسین ملک کو سزا کے بعد کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا، کشمیری کبھی بھی بھارتی نہیں تھے اور نہ چاہتے ہیں۔
بغداد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث عراقی تیل برآمدات گھٹ کر ایک کروڑ بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔نئے وزیرِ...
تائی پے تائیوان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے، یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمہوری...
کراچیپاکستانی بولروں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پہلی اننگز میں278رنز بناکر...
اسلام آباد پرائم انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات...
پیرس پولیس کے ایک ذریعے نے گزشتہ روز بتایا کہ فرانسیسی حکام نے ایفل ٹاور پر بغیر اجازت فلسطینی پرچم لہرانے کے...
لندن لندن میں دائیں بازو اور فلسطین حامی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے۔ مظاہرین کا پارلیمنٹ اسکوائر...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900...